0

ڈالر مزید سستا، 280 روپے سے کم ہوگیا

کراچی: حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز بھی ڈالر کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں مزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک مارکیٹ  میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ ابتدائی اوقات میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 07 پیسے کمی سے 279 روپے 43 پیسے پر آئی، تاہم بعد میں تنزلی کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک ڈالر کی قدر ایک روپے 17 پیسے کی کمی سے 279 روپے 33 پ

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دریں اثنا  اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بدھ کے روز ایک روپے کم ہوکر 279 روپے ہو گئی جب کہ گزشتہ روز  ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 280 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان ہے۔  مارکیٹ کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس میں 125 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 48265 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 221 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 48362 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں