واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ آئی ایم ایف کا نہیں پاکستان کا اپنا پروگرام ہے، محمد اورنگزیب 0

واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ آئی ایم ایف کا نہیں پاکستان کا اپنا پروگرام ہے، محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف “چارٹر آف اکانومی” ہی نہیں”چارٹر آف انوائرئمنٹ” کی بھی ضرورت ہے، آبادی اور ماحولیات کے مسائل کو بھی فوری دیکھنا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں یہ آئی ایم ایف کا نہیں پاکستان کا اپنا پروگرام ہے، آئی ایم ایف ہماری مدد کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہی، ہمیں وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کرنی ہے، آئی ایم ایف سے اپنا پلان شئیر کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ وہ چاروں وزراء اعلیٰ کے شکر گزار ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

 محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، معیشت کی بہتری کیلئے تمام سیکٹرز کو کردار ادا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں