0

انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: امریکی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز بھی انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید ایک روپے 08 پیسے کمی کے ساتھ 289 روپے 78 پیسے کی سطح پر آ گئی ۔ بعد ازاں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 22 پیسے کی کمی سے 289 روپے 64 پیسے ہو گئی۔

دریں اثنا اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے کم ہوکر 292 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ہے۔ منگل کے روز پی ایس ایکس میں 64 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 46457 پوائنٹس کی سطح پر  آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں