کئی شہروں میں ڈبل سنچری کے بعد بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ روکا جا سکا۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک کلو چینی پر 15 روپے بڑھے، آج پھر 15 روپے کا اضافہ ہو گیا، فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی۔
کراچی میں بھی چینی کی فی کلو قیمت 200 کلو ہو گئی جبکہ لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی 176 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے تاہم چھوٹی دکانوں اور بازاروں سے چینی غائب ہو گئی ہے۔
سرگودھا میں تین دن میں چینی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے اور ایک کلو چینی 185 روپے میں دستیاب ہے۔
ار روز میں چینی کی قیمت 40 روپے بڑھ چکی ہے جبکہ چمن کوئٹہ سے بھی آگے ہے جہاں فی کلو چینی 230 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔