0

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں پی ٹی آئی کارکن نہیں کوئی اور ملوث تھا: عمران خان

9 مئی کو ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 6 مقدمات میں تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی سے متعلق دہشتگردی کے 6 مقدمات درج ہیں جن پر ان سے تفتیش کی گئی۔

ذرائع جےآئی ٹی کا بتانا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت پوری جے آئی ٹی ٹیم نے عمران خان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق س

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے کہا کہ 9 مئی کے بارے میں آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا میں گرفتار ہو گیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان کا کہنا تھا ایسی ویڈیوز اور کلپس موجود ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظر آتے ہیں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کسی کو نہیں اکسایا سب اپنے طور پر کنٹومنٹ کے علاقے میں گئے، جلاؤ گھیراؤ میں میری پارٹی کے کارکن نہیں کوئی اور ملوث تھا۔

ذرائع جے آئی ٹی کا بتانا ہے کہ ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا وکیل کو عدالت میں بلائیےگا ہم تفتیش کرنے آئے ہیں، جےآئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعے کو 30 منٹ اٹک جیل میں ملاقات کی۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں عدالت کی جانب سے گرفتاری کے احکامات کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی گئی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں