0

خاران میں سی ٹی ڈی دفتر کے قریب دستی بم کا دھماکا

بلوچستان کے علاقے خاران میں انسداد دہشت گردی فورس کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے کے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے جبکہ پولیس اور فورسز نے آکر علاقے کا گھیراؤ کر کے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔

بعد ازاں اطراف دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

خاران میں نامعلوم افراد سی ٹی ڈی دفتر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں