0

سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر

ریاض: سعودی عرب کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے کھانے سے 100 کے قریب افراد کی طبیعت بگڑ گئی جنھیں اسپتال منتقل کرنا پڑا جب کہ ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔h\

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ چین کے کھانے میں زہر خوانی کے باعث 69 سعودی اور 10 سے غیر ملکی شہریوں کو کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

زہر خوانی سے ایک شخص کی دوران علاج موت واقع ہوگئی جب کہ 45 کے قریب کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے تصدیق کہ کھانے میں بیکٹیریم کلوسٹریڈیم بوٹولینم کی موجودگی سے ہوئی جو اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اکثر افراد کا دم گھٹ جاتا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے محکمہ بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیسز گزشتہ ایک ہفتے میں سامنے آئے ہیں اور ان سب نے ایک ہی فوڈ چین سے برگر کھایا تھا۔

جس پر اس فوڈ چین کی تمام شاخوں اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو بند کردیا گیا ہے اور وہاں موجود کھانے کی تمام مصنوعات کو تلف کرنے کا خھم دیا گیا ہے جب کہ میونسپل اہلکار ان ریسٹورینٹس، اوزاروں اور مشینری کی صفائی اور جراثیم کش عمل کی نگرانی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں