0

اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 سے زائد جامعات میں 11 روز سے احتجاج جاری ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی میں طلباء مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے طلباء کو معطل کرنا شروع کردیا ہے۔

یونیورسٹی صدر نے اسرائیل سے منسلک سرمایہ کاری ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ 

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیلی اور فلسطینی حامی مظاہرین میں تصادم ہوا جس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

آسٹن اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ احتجاج میں اب تک امریکی جامعات سے 1ہزار کے قریب مظاہرین گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں