0

فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف اسرائیلی سفارتخانے پرخود سوزی کرنیوالا امریکی فوجی چل بسا

واشنگٹن: فلسطینیوں کی نسل کشی  کے خلاف اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگانے والا امریکی فضائیہ کا اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 

امریکی فضائیہ کے اہلکار نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر یہ کہتے ہوئے خود کو آگ لگا لی تھی کہ میں اب غزہ میں جاری نسل کشی کا مزید حصہ نہیں بنوں گا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک شخص نے  زمین پر مائیک اور اسپیکر رکھ کر فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے   اور قبل  اس کے کہ  سیکیورٹی اہلکار اس شخص کو روکتے اس  نے خود پر پٹرول انڈیل کر آگ لگالی تھی۔&ifi=7&uci=a!7&btvi=2&fsb=1&dtd=281

آگ میں جلتا ہوا امریکی فوجی آزاد فلسطین کے نعرے لگاتے ہوئے بری طرح جھلس کر زمین پر گر گیا تھا، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے  بروقت  پوری طرح  جلنے سے بچا کر اسے اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زخموں  کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

مذکورہ اہلکار کی شناخت ایرون بشنیل کے نام سے ہوئی اور وہ امریکی فضائیہ کا اہلکار تھا۔

امریکی فضائیہ کے اہلکار نے زخمی حالت میں بیان دیا تھا کہ میں غزہ میں ہونے والی نسل کشی میں شامل نہیں رہوں گا۔ پولیس اور فائر حکام کے مطابق اہلکار سے  ایک فلسطینی جھنڈا اور پٹرول برآمد ہوا تھا۔

اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اس واقعے میں سفارت خانے کا کوئی عملہ زخمی نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں