نگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان کو طویل جدوجہد کے بعد ٹیسٹ کیپ مل گئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز خان کو بھارت کی ٹیسٹ کیپ دی گئی تو انکے والد اور اہلیہ اسٹیڈیم میں موجود تھے جو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
لیجنڈری اسپنر انیل کمبلے نے سرفراز خان کو ٹیسٹ کیپ دی، جسکے بعد کرکٹر اپنے والد کے پاس گئے اور انہیں گلے لگایا جس پر انکے والد اور اہلیہ آبدیدہ ہوگئے، (والد) نوشاد نے اپنے بیٹے کی کیپ کو چوما اور انہیں گلے لگالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔