ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی 43 سالہ سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی ان کے پارٹنر کلارک گیفورڈ کے ساتھ شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
جیسنڈا آرڈرن نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔ جیسنڈا آرڈرن اور کلارک کی شادی 2022 میں ہونا تھی جسے کورونا کی وبا کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔یوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد پر2019 میں سفید فام انتہا پسند کے حملے میں 52 نمازیوں کی شہادت پر جیسنڈا آرڈن نے سیاسی کیرئیر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کھل کر مسلمان کیمونٹی کا ساتھ دیا تھا اور بطور وزیراعظم حملہ آور کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے تھے۔