0

قوت سماعت سے محروم افراد کیلیے جدید چشمے جلد فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے

لاس ویگس: چشمے بنانے والی کمپنی ایسیلور لگزوٹیکا نے آلہ سماعت لگے چشمے جلد فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعلان لاس ویگس میں جاری کنزیومر الیکٹرونک شو (سی ای ایس) 2024 میں کیا گیا ہے۔

چشمہ ساز کمپنی اپنے چشموں کے ساتھ آلہ سماعت کی مارکیٹ میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ چشمہ چہرے کی سمت سے آنے والی آواز کو واضح کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے اس چشمے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کچھ ہی عرصہ قبل ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سماعت کی کمزوری میں مبتلا وہ بوڑھے افراد جو آلہ سماعت پہنتےہیں  ان کے قبل از وقت موت کے خطرات 24 فی صد کم ہوتے ہیں۔

نُوانس آڈیو نامی اس نئے آلے کی فروخت امریکا میں 2024 کے دوسرے حصے میں شروع کی جائےگی۔ جس کے بعد 2025 کے ابتدائی نصف میں یہ ڈیوائس یورپ میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ عینک سماعت کے معمولی سے معتدل مسئلے کا شکار افراد کے لیے بنائی گئی ہے. کمپنی مالک کے مطابق نوانس آڈیو کے اندر اربوں لوگوں کی زندگی بہتر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

کمپنی نمائندے کے مطابق فی الحال اس ڈیوائس کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن روایتی آلات سے اس کی قیمت واضح طور پر کم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں