0

چھوٹے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور نے کولکتہ کرکٹ ٹیم خرید لی

ممبئی: بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے کولکتہ کرکٹ ٹیم خرید لی۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بالی وڈ جوڑی نے انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ کی ٹیم کو خریدا ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئی ایس پی ایل کے ساتھ پارٹنر شپ ان کی کرکٹ کے کھیل کے ساتھ محبت کا اظہار ہے۔

بھارتی اداکار کے والد منصور علی خان پٹودی انڈین کرکٹ ٹیم کےکپتان بھی رہے ہیں جبکہ ان کی والدہ کا تعلق کولکتہ سے ہے۔

آئی ایس پی ایل کی دیگر ٹیموں کے مالکان میں بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن، اکشے کمار اور ہریتھک روشن بھی شامل ہیں۔

انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ کا آغاز 6 مارچ سے ہوگا اور یہ ایونٹ 15 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں