پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شوال ذوالفقار نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کا شکار ہوگئی تھیں۔h
پی سی بی نے بتایا کہ انجری کے بعد، شوال ذوالفقار کوا سپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کروایا گیا، ایکسرے نے کندھے میں اے سی جونٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ شوال کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی گئی تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلی مرتبہ پاکستان نے جیت کر تاریخ رقم کی۔