0

الشفا اسپتال سے ملنے والی لاشوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

خان یونس: غزہ میں 100 سے زائد فلسطینیوں کی لاشوں کو ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ لاشیں مبینہ طور پر الشفا اسپتال پر اسرائیلی قبضے کے بعد وہاں سے ملی تھیں۔ یہ لاشیں بری طرح گل سڑ گئی تھیں جن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں۔

ان لاشوں میں سے بعض بری جلی ہوئی تھیں۔ کچھ کو الیکٹرک شاٹ دیئے گئے تھے اور کچھ دھماکے اور گولیوں سے بری طرح چھلنی تھیں۔ چہرے مسخ تھے اور شناخت ممکن نہ تھی۔

اسرائیل کے مسلسل حملوں میں طبی مراکز کے تباہ ہونے کے باعث صحت کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جس کے باعث ان لاشوں کی سائنسی اور طبی بنیاد پر شناخت کا عمل بھی مکمل نہ ہوسکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں