موبائل فونز سے چیٹ کرنے کے لیے شارٹ میسجنگ سسٹم (SMS) سے جدید اور نئے فیچرز آراستہ آر سی ایس یعنی Reach Communication System متعارف ہونے کے بعد ایپل فونز نے کہا ہے کہ آئندہ برس سے آنے والے ان کے موبائلز فونز اس سسٹم کو سپورٹ کریں گے۔
ایپل فونز نے تصدیق کی ہے کہ وہ پیغام رسانی کے معیار RCS کو آئندہ برس آنے والے نئے موبائل فونز میں شامل کرے گا یعنی ان فونز کو پیغام رسانی کے لیے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کے نظام سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ آئی فونز سے لے کر نان آئی او ایس ڈیوائسز تک کے متن نئے رچ کمیونیکیشن سروسز RCS پروٹوکول کو سپورٹ کریں گے۔ ایپل نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ RCS یونیورسل پروفائل SMS یا MMS کے مقابلے میں بہتر انٹرآپریبلٹی پیش کرے گا۔
تاہم اپیل نے یہ بھی وضاحت کی کہ آر سی ایس موبائل فونز میں iMessage کے ساتھ ساتھ کام کرے گا جو ایپل کے صارفین کے لیے پیغام رسانی کا بہترین اور محفوظ ترین ہے اس میں وائس میمو ٹرانسکرپشنز اور چیک ان جیسی نئی خصوصیات ہیں جو RCS پر دستیاب نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ آر سی ایس سپورٹ کے ساتھ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان پیغامات ایس ایم ایس سے زیادہ زیادہ محفوظ ہوں گے جب کہ ا
گوگل نے طویل عرصے سے ایپل پر آر سی ایس کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ آئی فونز اور نان آئی فونز کے درمیان ٹیکسٹنگ کا تجربہ اتنا پرانا ہے کہ یہ پیجر کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔
تاہم اب گوگل نے کہا کہ ایپل کو RCS کی حمایت کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہم RCS کو تیار کرنے اور پیغام رسانی کو مزید منصفانہ اور محفوظ بنانے کے لیے GSMA کے ساتھ اپنے جاری کام میں Apple کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ رچ کمیونیکیشن سروسز (RCS) موبائلز میں اپ گریڈ شدہ بھرپور پیغام رسانی فراہم کرتی ہیں۔ یہ ان خصوصیات کی حامل ہیں جب کوئی جواب دینے والا ٹائپ کر رہا ہو تو آپ کو پتا چل جائے گا۔
اس کے علاوہ میسیج پڑھ لیا جائے تو تصدیق ہوجائے گی کہ آپ کا پیغام پڑھا یا موصول کرلیا گیا۔ آر سی ایس سے آپ بھاری فائلوں اور ہائی ریزولوشن والی تصاویر کا اشتراک بھی کرسکتے دیں۔