مسلمان نوجوانوں نے بھارتی یوم آزادی پر پاکستان کے نعرے لگائے
نئی دہلی: بھارتی پولیس نے پاکستان کا یوم آزادی منانے اور نعرے بازی کے الزام میں 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا اور تھانے کے ٹارچر سیل میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوم آزادی پر پونے میں اکبر اور توقیر نامی دو نوجوانوں کو پولیس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کرلیا جب کہ ناسک میں پاکستان کا یوم آزادی منانے پر 25 سالہ جوان کو حراست میں لیا گیا۔
ناسک پولیس نے الزام عائد کیا کہ شاداب قریشی ٹول پلازہ کا ملازم ہے اور اس نے دفتر میں پاکستان کا یوم آزادی منانے کی تقریب منعقد کی جس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
پولیس نے گرفتاری کے وقت مسلمان نوجوانوں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیں اور گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ نوجوانوں کو اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا اور نہ ہی وکیل تک رسائی دی جا رہی ہے۔
بھارت کی مودی سرکار میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حق آزادی اظہار رائے اور مذہبی آزادی تک سلب کرلی گئی ہے جہاں اقلیتوں کی جان و مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں۔