اس اینجلس، امریکا: 2007 کا ایک نایاب اور پہلی نسل کا آئی فون 5 کروڑ 38 لاکھ 43 ہزار 940 پاکستانی روپے (190,372 ڈالرز) میں نیلام کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیلام ہونے والے آئی فون نے اس قیمت پر نیلام ہوکر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایل سی جی نامی نیلام گھر نے کہا کہ فیکٹری میں بند 4 گیگا بائٹ ماڈل آئی فون کی نیلامی اصل قیمت سے 400 گنا زیادہ میں ہوئی ہے۔
نیلام گھر نے کا مزید کہنا تھا کہ اصل 4GB آئی فون ماڈل کو آئی فون جمع کرنے والوں میں ‘ہولی گریل’ سمجھا جاتا ہے اور اس کے انتہائی نایاب ہونے کا براہ راست تعلق اس کی محدود پیداوار سے ہے۔
نیلام گھر نے بتایا کہ یہ آئی فون کنسائنر ایپل کی اصل انجینئرنگ ٹیم نے بنایا تھا جب یہ پہلی بار لانچ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اس آئی فون کو لانچ کے صرف دو ماہ بعد ہی بند کر دیا گیا تھا کیونکہ اس کی مقبولیت 8 گیگا بائٹ ماڈل سے کم تھی۔ ایل سی جی آکشنز نے اس سے قبل فروری میں 2007 کے 8 جی بی آئی فون کو 63,356.40 ڈالرز میں نیلام کیا گیا تھا