0

’’رونالڈو‘‘ کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کی زینت بن گیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے 200 واں بین الااقوامی میچ کھیلنے کے ساتھ ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے یورو 2024 کے کوالیفائر میچ میں پرتگال کی نمائندگی کی اور سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

رونالڈو کا ملک کی طرف سے یہ کارنامہ سر انجام دینے پر گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کیا گیا۔ اسٹار فٹبالر کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے قبل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو سعودی کلب النصر کے ’’روحانی پیشوا‘‘ قرار

اس موقع پر کرسیٹیانو رونالڈو نے کہا کہ ’’میں یہاں اسوقت تک رہوں گا جب تک فٹبال فیڈریشن کے صدر اور کوچ کو یقین نہیں آتا کہ میں ٹیم کو فتحیاب کرسکتا ہوں، میں یہاں آنا (مطلب ٹیم کیلئے کھیلنا) کبھی نہیں چھوڑوں گا، کیونکہ یہ خواب ہوتا ہے، میں اپنے خاندان، دوستوں اور پرتگالیوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں