ہار: بھارتی ریاست بہار میں ایک ثقافتی شو کے دوران فائرنگ سے بھارتی گلوکارہ زخمی ہوگئیں جن کی حالت خطرے باہر بتائی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق شو میں موجود لوگوں کی طرف سے خوشی میں فائرنگ کی گئی جس سے بھوجپوری لوک گلوکار نیشا اپادھیے کو گولی لگ گئی۔
گلوکارہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولی لگی اور حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیق جاری ہے اور جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
نیشا اپادھیے بہار کی ایک لوک گلوکارہ ہیں جو مقامی شوبز انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔