ئی دہلی: بھارت میں جنگی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پر گر کر تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے سے 2 خواتین ہلاک اور 4 زخمی افراد ہوگئے تھے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو افراد نے دم توڑ دیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جن میں 3 خواتین شامل ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے مگ طیاروں کو حادثات کی بلند شرح کے باعث ’اڑتے ہوئے تابوت ‘ بھی کہا جاتا ہے ۔
بھارتی وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 2010 تک 20 جبکہ 2003 سے لے کر2013 تک 38 مگ طیارے تباہ ہوئے۔ مگ طیارے تباہ ہونے کے واقعات میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔