0

تجارتی خسارہ کم ہوکر 12.244 ارب ڈالر پر آگیا

سلام آباد: نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ کم ہو کر 12.244 ارب ڈالر پر آگیا۔

نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جنوری 2024میں پاکستان کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.9 فیصد بڑھ کر 2.787ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں، ملکی مجموعی تجارتی خسارہ گزشتہ سال 20.005 ارب ڈالر کے مقابلے میں 39 فیصد کم ہو کر 12.244 ارب ڈالر پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابتدائی 5 ماہ: برآمدات میں اضافہ، ملکی تجارتی خسارے اور ریمی ٹینسز میں کمی

ان کا کہنا ہے کہ جنوری میں درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 4.5 فیصد کم ہوکر 4.665 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں