0

عمران ہمیشہ مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج قدرت اللّٰہ نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس دوران بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف نے اپنا بیان درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں قلمبند کروایا۔

محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ عمران خان بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے اور وہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کمرے میں چلے جاتے تھے، میں بشریٰ بی بی کے کمرے میں جاتا تھا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے برا بھلا کہتے تھے، مجھے دونوں کہتے تھے کمرے سے باہر چلے جاؤ۔گواہ نے کہا کہ خاورمانیکا کسٹم میں ملازم تھے، مختلف جگہوں پران کی پوسٹنگ ہوتی رہتی تھی، ان کی فیملی لاہور یا اسلام آباد میں رہتی تھی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خاورمانیکاکے بنی گالہ گھر میں 2015 میں آنا جاناشروع کیا، 2015 میں کبھی کبھار، 2016-17 میں خاور مانیکا کے گھرآنا جانا زیادہ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں