0

شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر کی گئی پنجاب میں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے ایک ہفتہ میں تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئندہ تاریخ تک سماعت ملتوی کردی۔

بعدازاں شیخ رشید احمد نے ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے چلے سے پہلے پولیس نے ہائیکورٹ میں بیان دیا تھا کہ ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہے، جتنے مقدمات میں میرا نام دیا ہے گیا ہے، عدالت نے اس کی تفصیل مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل اے ٹی سی میں میری ضمانتوں پر فیصلہ ہے۔ میں جیل میں بھی ہوا تو پہلے ہی لطیف کھوسہ، اعتزاز ، سلمان اکرم راجا،سردار عبد الرازق کو وکالت نامے دے دیے ہیں۔ جیل جانے کی صورت میں وہ میرے اٹارنی ہوں گے۔میں جیل  میں رہ کر بھی بھرپور انداز میں  الیکشن لڑوں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف بولنا شروع ہو گیا ہے۔ اب میں بھی بولوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں