0

چین میں سڑک ٹوٹنے سے گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک

یجنگ: چین میں موسلا دھار بارشوں کے دوران ہائی وے کا ایک ٹکڑا بہہ گیا جس سے پیدا ہونے والے گڑھے نے 48 افراد کی جانیں نگل لیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر میزہو میں مرکزی ہائی وے سے متعدد گاڑیاں 59 فٹ گہری کھائی میں جا گریں۔

کرین کے ذریعے گاڑیاں کو نکالا گیا۔ متعدد گاڑیاں جل گئی تھیں جب کہ 80 کے قریب افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 24 اور پھر بعد میں 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

اس حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کئی مسافروں کے اعضا جسم سے علیحدہ ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو آپریشن کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا اور وہاں گڑھا پڑ گیا تھا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیاں کھائی میں جا گریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں