نیویارک: ایران نژاد امریکی ماڈل سیم اصغری نے امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔
سیم اصغری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے برٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔ سیم نے پیغام میں لکھا کہ میں اور میری بیوی نے ایک ساتھ اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’6 سال کی محبت اور ایک دوسرے سے وابستگی کے بعد میں اور میری بیوی نے ایک ساتھ اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ہم ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام کو برقرار رکھیں گے اور میں اس کے لیے ہمیشہ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘