0

زارا نور عباس کا شوبز کی دُنیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اداکاری کی دُنیا سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

زارا نور عباس نے حال ہی میں اداکار و میزبان یاسر حسین کے شو ‘پِک اینڈ ڈراپ’ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایوارڈ شوز کی حقیقت سے پردہ اُٹھایا اور ساتھ ہی مختلف موضوعات پر گفتگو بھی کی۔داکارہ نے کہا کہ تمام ایوارڈ شوز جھوٹے ہوتے ہیں، اداکاروں کو پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اُنہیں ایوارڈز نہیں ملیں گے، اسی لیے وہ ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اور جو اداکار ایوارڈز جیتتے ہیں اُنہیں بھی پہلے سے ہی علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز ملیں گے اور اسی وجہ سے وہ ایوارڈز شوز کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایوارڈز شوز نہیں ہونے چاہئیں، ان شوز سے کوئی فائدہ تو ہوتا نہیں ہے، بلاوجہ ایوارڈ شوز پر اتنا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔

نہوں نے اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو ایوارڈ نہیں ملتا تو پریشان نہیں ہوں، ان ایوارڈ شوز کو سنجیدہ نہیں لیں اور نہ ہی اُنہیں  زیادہ اہمیت دیا کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ایوارڈ شوز میں ڈانس پرفارمنس کے لیے پیسے لیتی ہوں، میں نے اب تک جتنے بھی ایوارڈز شوز میں ڈانس پرفارمنس کی ہے، اُن کا معاوضہ لیا ہے۔

زارا نور عباس نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کم از کم ایک سال کے لیے عارضی طور پر اسکرین سے دور رہوں گی، اس دوران فیملی کو وقت دوں گی۔

اُنہوں نے اپنی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں بہترین اداکارہ ہوں، جن لوگوں کو میری اداکاری کی صلاحیتوں پر شک ہے وہ میرا کام دیکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں