0

سبزیوں پر مشتمل فاسٹ فوڈ غذائیں کم کیلوریز نہیں رکھتیں

وارسا:  ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبزیوں پر مشتمل فاسٹ فوڈ غذائیں گوشت کے مقابلے میں کم حرارے (کیلوریز) نہیں رکھتیں۔

پولینڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین نے پانچ ممالک میں 50 فوڈ چین کی سینڈوچ، سلاد، نوڈلز اور پیزا سمیت کُل 1868 غذاؤں کا جائزہ لیا۔

جرنل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں پودوں پر مبنی غذاؤں میں گوشت پر مشتمل غذاؤں کے مقابلے میں پروٹین اور سوڈیم کی مقدار کم جبکہ کاربوہائیڈریٹس اور شوگر کی مقدار زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر پودوں پر مشتمل غذاؤں کا حراروں کی کم مقدار سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

پولینڈ کی پوزنن یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف مِکولاج کامِنسکی کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ پودوں پر مبنی فاسٹ فوڈ غذاؤں میں گوشت پر مبنی غذاؤں کی نسبت زیادہ مقدار میں کاربو ہائیڈریٹس اور شوگر ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیران کن طور پر تحقیق بتاتی ہے کہ پودوں پر مبنی غذاؤں کا کم حراروں سے کوئی تعلق نہیں ہے جس کا شاید صارفین کو احساس نہیں .

انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق غذاؤں کے انتخاب کی اہمیت پر زور ڈالتی ہیں بالخصوص تب جب بات فاسٹ فوڈ کی آتی ہے (اس وقت اس بات اہمیت بڑھ جاتی ہے جب ٹائپ 2 ذیا بیطس جیسے استحالہ کے مسئلے کا سامنا ہو)۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق فاسٹ فوڈ غذاؤں کے پودوں پر مشتمل متبادل غذاؤں کے صحت مند انتخاب ہونے مغالطے کو افشا کرتے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں