0

پاکستان میں سادگی سے نئے سال 2024 کا استقبال

 کراچی: پاکستان میں نئی امیدوں اور عزم کے ساتھ نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان میں نئے سال کا استقبال اسرائیلی دہشت گردی کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سادگی سے کیا گیا۔ پاکستان کے کسی بھی شہر میں سال نو کی آمد کے حوالے سے روایتی جشن اور تقاریب منعقد نہیں ہوئیں۔

دریں اثنا صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے آغاز پر قوم، امت ِ مسلمہ اور عالمی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایک پیغام میں پاکستان اور پوری دنیا میں خوشحالی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کی دعا کی۔h

صدر نے کہا نئے سال کے آغاز پر فلسطین کے بھائی بہنوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جو اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

صدر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ عالمی برادری دنیا میں امن اور استحکام کیلئے اِن دیرینہ مسائل کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔

انہوں نے پاکستان میں اقتصادی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، درگزر، برداشت اور باہمی احترام کو عام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سال نو کی آمد پر پیغام میں کہا کہ نیا سال اہل وطن کے لیے نئی امنگوں، نئے جذبوں اور نئے ولولوں کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ قانون کے احترام کے ساتھ سال نو کی خوشیاں منائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں