0

پاک افغان سرحد پر پاسپورٹ، ویزا شرط، دونوں ممالک کے تاجر پریشان

چمن: افغانستان اور پاکستان کے درمیان آمد ورفت کے لیے پرمٹ کے بجائے پاسپورٹ اور ویزا استعمال کرنے کی شرط پر دونوں ملکوں کے تاجر پریشان ہیں۔

ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے سب سے زیادہ نقصان چمن کے ان چھوٹے تاجروں کو ہوا جو دونوں ملکوں کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر کاروبار کرتے ہیں۔ ایسے تاجروں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ سرحد پر پاسپورٹ اور کمپیوٹرائزڈ دستاویزات کے ذریعے آمدورفت کی اجازت دینے کا مقصد غیر قانونی آمد ورفت کو محدود کرناہے۔

صدر مرکزی انجمن تاجران چمن صادق اچکزئی کا کہنا ہے کہ بارڈر کے آر پار راہداری اور شناختی کارڈ لازمی ہے، یہ ان کا ویزہ بھی ہے اور پاسپورٹ بھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں