0

روسی خلائی جہاز چاند پر اترنے کے لیے تیار

گ بھگ 50 برس بعد روسی خلائی ایجنسی، راس کوسموس نے چاند کی جانب توجہ کی ہے۔ اب اس کا لیونا 25 نامی جہاز چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے اور فی الحال اس نے شاندار تصاویر بھیجی ہیں۔

1976 کے بعد روس نے ایک جدید خلائی جہاز چاند پر روانہ کیا ہے جو اس وقت چاند کےگرد مدار میں چکر کاٹ رہا ہے۔ چند ہی دنوں میں یہ چاند کے ایک گڑھے کے قریب اترے گا جس کا نام بوگیوسلوفسکی کریٹر ہے جو قمری قطبِ جنوبی پر موجود ہے۔

فی الحال اس کی شاندار تصاویر میں زمین اور دیگر اجرام کو دیکھا جاسکتا ہے۔ 800 کلوگرام وزنی لیونا 25 کو اس جمعے کو خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے وہ چاند کی جانب بڑھا اور اب اس کے مدار کا باسی بن چکا ہے۔ اس کے اہم مشن میں چاند پر پانی کی تلاش شامل ہے، لیکن ساتھ ہی یہ مٹی کا موازنہ بھی کرے گا اور وہاں سے بعض نمونے جمع کرے گا۔

دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے تناظر میں یورپی عدم تعاون کے باوجود اپنا خلائی مشن جاری رکھے گا۔ نئی روسی کاوش دنیا کے بڑے ممالک کی جانب سے خلائی بالخصوص چاند کی دوڑ کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں