اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، الیکشن کمیشن
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دو ایکشن ہوں گے۔ پہلے انہیں این اے 45 کرم سے ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا، اس کے بعد عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے متوقع اقدام کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی کارروائی باقاعدہ مشاورت کے بعد ہوگی