0

پاکستانی ڈیویلپرز عالمی سطح پر ایپ ڈاؤن لوڈنگ میں 16ویں نمبر پر

لاہور: گوگل نے کہا ہے کہ گیمنگ اور ایپس کے میدان میں پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

گوگل کے زیراہتمام، ایپس اور گیمز حوالے سے ملک کا پہلا اور سب سے بڑا آف لائن ایونٹ، تھنک ایپس لاہور میں منعقد ہوا۔

اس ایونٹ میں پورے ملک سے کاروباری اور صنعتی رہنماؤں کے علاوہ 500 سے زائد ڈیویلپرز شریک ہوئے ۔ ایونٹ کا مقصد پاکستان میں تیار کردہ ایپس اور گیمز کودنیا کے سامنے پیش کرنے کا طریقہ سیکھنا تھا۔

یہ ایونٹ تھنک گیمز اور گیمنگ گروتھ لیب سے متعلق ہے جو گزشتہ برس پاکستان میں پہلی مرتبہ منعقد کیے گئے تھے۔ ان ایونٹس کے ذریعے گوگل نے 1600 سے زائد ڈیویلپرز کے ساتھ کام کیا اور50 ایسے گیمنگ اسٹوڈیوز کی تربیت کر کے انہیں عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنایا جو ابتدائی مرحلے میں تھے۔

گوگل نے 5,000سے زائد کلاؤڈ ڈیویلپرز اور 3,000 سے زائد اینڈرائیڈ ڈیویلپرز کو، کمیونٹی کی قیادت میں چلنے والے پروگرامز، مثلاً کلاؤڈ سیکھوایس5 اور اینڈرائیڈ سیکھو ایس 2 کے ذریعے صلاحیت میں اضافہ کرنے میں بھی مدد کی۔

پاکستان عالمی گیمنگ اور ایپ مارکیٹ میں مضبوطی سے قدم جما رہا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران، ایپس کی بین الاقوامی معیشت میں پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے اور پاکستان کے ڈیویلپرز، ایپ ڈاؤن لوڈ کے لحاظ سے، سنہ 2023ء میں 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ سنہ 2018ء میں 27ویں پر تھے۔

سنہ2022ء میں، پاکستان میں تیار کردہ ایپس کو دنیا بھر میں 4 ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈکیا گیا جس سے، سنہ 2018ء سے 2020ء تک 30 فیصد کی مرکب سالانہ شرح نمو (سی اے جی آر) ظاہر ہوتی ہے۔

صرف سنہ 2022ء میں 24 مقامی ڈیویلپرز کی، مجموعی طور پر،65 ایپس پلے اسٹور اور ایپ اسٹور، دونوں پر، گیمنگ اور ایپس ورٹیکل میں ٹاپ 10 رینکنگ تک پہنچ گئیں۔

پاکستانی اسٹوڈیوز اور ڈیویلپرز کو ڈیجیٹل مواقع سے مزید فائدہ اٹھانے میں مدد کی غرض سے گوگل،تھنک ایپس کے ذریعے، پاکستان میں ایپس کی صنعت کے لیے اپنی معاونت کو وسعت دے رہا ہے تاکہ مقامی ڈیویلپرز کو عالمی ماہرین سے گہری معلومات اور رجحانات حاصل ہو سکیں۔ اس پروگرام میں تین منفرو شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے:

• بلڈ فار کوالٹی: ڈیویلپرز کو یہ سمجھنے کی تحریک دے گا کہ وہ کس طرح اعلیٰ معیار کا گیم تیار کر سکتے ہیں جو مضبوط گیم پلے اور تخلیقی ڈیزائن پر بنائے گئے ہوں۔ گیم کا معیار کامیابی کا تعین کرتا ہے جو ڈیویلپرز کو غیر معمولی گیمز بنانے کا موقع فراہم کرے گا جو دلچسپ تجربات فراہم کرتے ہیں اور صارفین کو طویل مدتی کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔

• بلڈ فار پرافٹ ایبلٹی: ا س سے ڈیویلپرز کویہ سیکھنے میں مدد ملے گی کہ کس طرح منافع بخش ترقی کو سپر چارج کرنے، نئے صارفین حاصل کرنے اور عالمی سطح پر توسیع کے لیے گوگل اے آئی سے چلنے والے درست ایڈسولو شن استعمال کیا جائے۔
• بلڈ فار سسٹین ایبلٹی: یہ ڈیویلپرز کو رجحانات کو سامنے رکھتے ہوئے، مقابلے میں آگے رہنے اور مسابقتی فائدہ اٹھانے کا موقع دیگا تاکہ طویل مدتی کامیابی یقینی بنائی جا سکے۔

پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر،فرحان ایس قریشی نے کہا ہے گوگل پاکستان کے ڈیویلپرز ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے خاطر خواہ سرمایہ جاری رکھے گا۔اس ملک میں ایپس کی عالمی معیشت کا مستقبل تشکیل دینے کی صلاحیت موجودہے۔ مجھے یقین ہے کہ تھنک ایپس 2023 مزید مقامی ڈیویلپرز کو زبردست گیمز اور ایپس بنانے، ان کی ترقی کو سپر چارج کرنے اور گوگل اے آئی سے چلنے والے سولوشنز کے ساتھ، عالمی سطح پر پہنچانے کے قابل بنائے گا۔

پاکستان کی معروف گیم ڈیویلپمنٹ کمپنیوں میں سے ایک، ہیزل موبائل گروپ نے اپنے 100 سے زائد گیمز اور ایپس تیار رکرنے کے لیے گوگل کے تین اے (اینڈرائیڈ، ایڈموب اور ایڈز) گروتھ فریم ورک کواپنایا، جس کی وجہ سے پاکستان میں 200 سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں ہیں اور یہ ایپس دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد مرتبہ لوڈ کیں گئیں ہیں۔

ہیزل موبائل گروپ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، وقاص احمد نے کہا:”گوگل ہمیں معاونت فراہم کرنے، ہماری طویل مدتی سوچ کو تشکیل دینے کے لیے ضروری ٹولز اور بصیرت کا اشتراک کرنے اور ترقی کے لیے حکمت عملی کو بہتر بنانے میں ہمیں ضروری رہنمائی فراہم کرتا رہا ہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں