ٹویٹر نے اپنے مشہور پرندے کے نشان کو حرف “X” سے تبدیل کردیا ہے۔ یہ عمل ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک بننے کے بعد سے اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے ٹویٹر کے علامتی نشان کو X میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ میمز کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے کیونکہ ایلون مسک کا حرف X کے ساتھ جنونی رشتہ مشہور ہے۔
ایک صارف نے مذاقاً کہا کہ ٹویٹر کے نشان کو X میں تبدیل کرنے کا مطلب ہے کہ ٹویٹر صارفین اب X-MEN کے نام سے جانے جائیں گے۔ ٹویٹر ویڈیوز کو ایکس-ویڈیوز کہا جائے گا۔ ٹویٹر پر انفلوئنسرز کو X-rated کہا جائے گا اور جو لوگ اسے استعمال کرنا چھوڑ دیں گے، انہیں ایکس-لَوَر کہا جائے گا۔