0

سورج کی روشنی سے 20 مہینوں تک فضا میں اڑنے والا ڈرون

لندن: برطانیہ کے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون نے اسٹریٹواسفیئر(زمین کے ماحول کی دوسری تہہ) میں اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ 115 فٹ کی مجموعی لمبائی کے پروں کا حامل یہ ڈرون 20 ماہ تک فضاء میں پرواز کر سکتا ہے۔

لندن کی مقامی کمپنی بی اے ای سسٹمز کی جانب سے 150 کلو وزنی یہ شمسی برقی طیارہ کمپنی کی لنکا شائر کے گاؤں وارٹن میں قائم فیسیلٹی میں بنایا گیا ہے، جس کے پروں پر شمسی پینل لگے ہوئے ہیں۔

PHASA-35 نامی اس ڈرون نے نیو میکسیکو سے پرواز بھری اور 66 ہزار فِٹ سے زائد کی بلندی یعنی اسٹریٹواسفیئر تک پہنچا۔ زمین پر واپس اترنے سے قبل یہ ڈرون 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک محوِ پرواز رہا۔

یہ طیارہ دن کے وقت میں سورج سے جبکہ رات کے وقت میں بیٹریوں سے توانائی حاصل کرتاہے جس کی مدد سے یہ ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ اسٹریٹو اسفیئر کے خطے میں گزار سکتا ہے۔

PHASA-3515 کلو تک کیمرا، سینسر اور دیگر مواصلاتی آلات کو اٹھا کر پرواز کرسکتا ہے جس سے فوجی دستوں کے درمیان مواصلات یا قدرتی آفات یا ایمرجنسی کے دوران دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے مدد لی جاسکتی ہے۔

یہ ڈرون خراب انٹرنیٹ کی سروس والے علاقوں میں 4 جی اور 5 جی جیسے مواصلاتی نیٹورک کی فراہمی کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں