ویب ڈیسک جمعرات 13 جولائی 2023
میکسیکو: میکسیکو اور وسطی امریکا میں عام پایا جانے والا ایک پھول ڈیلیا اپنی خوبصورتی کے لیے بہت مشہور ہے لیکن اب اسی پھول میں ذیابیطس کے خلاف اہم جزو دریافت ہوا ہے۔
اردو میں اس کا ایک نام ’گلِ کوکب‘ ہے جس میں ایک مرکب دریافت ہوا ہے جو ٹائپ ٹو ذیابیطس کی صورت میں خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھ سکتا
ماہرین کے مطابق خون میں گلوکوز قابو کرنے یا پھر انسولین کو مؤثربنانے کے تمام راستے دماغ سے ہی پھوٹتے ہیں۔ یہ دماغی مقام ’ہیپوتھیلے مس‘ کہلاتا ہے اور ذیابیطس سب سے پہلے اسی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرکے اس کی صلاحیت خراب کردیتی ہے۔
گلِ کوکب سے اخذکردہ اس کیمیکل کو بیوٹائن کا نام دیا گیا ہے۔ اسے ماہرین نے چوہوں پر آزمایا تو اس نے شکر کی مقدار کم کی اور انسولین کے افرازکو بھی بہتر بنایا۔ واضح رہے کہ یہ مرکب پھول کی پتیوں سے اخذ کیا جاتا ہے۔ چوہوں پرثابت افادیت کے بعد اب امید پیدا ہوئی ہے کہ اس سے انسان بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔
لیکن اس سے بڑھ کر سائنسدانوں نے دیکھا کہ بیوٹائن کے علاوہ بھی پھول میں دو اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔ ان میں ایک سلفریٹن ہے اور دوسرا آئسولیکوئریٹائی جینن کہلاتا ہے۔ یہ تینوں اجزا باہم مل کر خون میں شکر کی مقدار معمول پر رکھتے ہیں۔
اس کے بعد ٹائپ ٹو ذیابیطس کے 13 ایسے مریضوں پر بھی اسے آزمایا گیا ہے جو ذیابیطس کے کنارے (پری ڈائبیٹیس) تک پہنچ چکے تھے۔ یہ اس پھول سے اخذکردہ اجزا کی پہلی انسانی آزمائش بھی تھی۔ تمام مریضوں میں پھول کا جزو کھانے کے بعد خون کے گلوکوز میں نمایاں کی واقع ہوئی۔
تاہم اب وسیع پیمانے پر اس کی آزمائش کی ضرورت ہے۔
ے۔ لیکن یہ مرکب حیرت انگیز انداز میں کام کرتا ہے۔