0

سمندری طوفان کی شدت کمزور پڑ گئی، سندھ کے ساحلوں سے دور ہونے لگا

کراچی: سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت کمزور پڑگئی جس کے بعد طوفان سندھ کے ساحلوں سے دور ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات نے طوفان بپر جوائے سے متعلق 29 واں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق طوفان کی شدت کمزور پڑنے کے بعد ایک درجہ کم ہوگئی ہے جبکہ آج دوپہر کو سمندری طوفان سائیکلونگ اسٹرومطوفان کا کیٹی بندر سے فاصلہ بڑھ کر 180 کلو میٹر ہوگیا جبکہ طوفان کا فاصلہ کراچی سے 270 کلو میٹر تک پہنچ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے اثرات سے کراچی اور سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ آج اور کل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں