0

بلوچستان: پشین میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق

لوچستان کے علاقے پشین میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اس کےعلاوہ مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ، ندی نالوں میں طغیانی  اور کھڑی فصلیں تباہ  ہوگئیں۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور کچے مکانات گرگئے ۔

رپورٹس کے مطابق کانک ڈیم کے اسپل وے سے پانی اوور فلو ہوگیا جس کی وجہ سے  پانی گھروں میں داخل ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و نقصانات کے ازالے کے لیے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے 14 رکنی کمیٹی قائم کردی  ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں