0

الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیریں ابو اقلہ کی شہادت قابل مذمت ہے، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

بلوچستان میں بھی صحافی عدم تحفظ کا احساس ہے، سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر کی صحافیوں سے گفتگو
کوئٹہ:(بلوچستان نیوز) سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے الجزیرہ نیوز چینل کی خاتون رپورٹر شیریں ابو اقلہ کی شہادت پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے نظام میں فلسطین کے محکوم ومظلوم عوام کی آواز بنیں جہاں مظلوم ومحکوم عوام کی آواز کودبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بلوچستان میں بھی کام کرنے والے صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیہ نیوز چینل کی خاتون رپورٹر شیریں ابو اقلہ کی شہادت پر کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں بھی صحافیوں کو شہید کیاگیا مگر آج تک کسی صحافی کاقاتل گرفتار نہ ہوسکا۔ بلوچستان میں بھی کام کرنے والے صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ان میں عدم تحفظ کا احساس ہے۔ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں بالا دست طبقہ ایک خاص آواز کو دبانا چاہتا ہے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں آنے کیلئے سیاسی خودکشی کی۔ مصلحت پسندی اختیار کرکے پیچیدہ حالات میں خود کوایڈجسٹ کیا ایسے میں اگر یہ ملک کے معاملات حل کرنے میں ناکام ہوئے تو کون ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض صحافیوں نے سوشل میڈیا کاسہارا لیا جن حالات میں ہمارا معاشرہ گزررہا ہے اس میں واحد آواز میڈیا کی ہے جو اب تک بچی ہے۔ اس مزید طاقت اور تقویت دینے کیساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں