0

بھارتی اداکارہ موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر زخمی، اسپتال منتقل

حیدرآباد:تامل اداکارہ شالو چوراسیا موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تامل انڈسٹری کی اداکارہ شالو چوراسیا بھارتی شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز کے قریب رات کو پارک میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک ایک شخص ان

اداکارہ نے انکار کرتے ہوئے مزاحمت کی تو چور نے ان پر حملہ کر دیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا جب کہ حملے کے دوران اداکارہ کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد اداکارہ کی شکایت پر بنجارہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کرتے ہوئے حملہ آور کی شناخت کے لئے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ثبوت حاصل کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں