0

اسٹیڈیم میں موجود شاداب کی ہمشکل خاتون کے چرچے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اختتام کے باوجود سوشل میڈیا پر اب تک کرکٹ کا بھوت سر چڑھ کر بول رہا ہے جس کے پیش نظر آئے روز کرکٹ سے متعلق نت نئی ویڈیوز تصاویر یا بیانات سامنے آرہے ہیں۔

تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے شاداب خان کی ہمشکل خاتون ڈھونڈ نکالی ہے جو کہ ٹوئٹر پر وائرل ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نےخاتون کی اسٹیڈیم سے لی گئی ہنستی مسکراتی تصویر کو شاداب خان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ شیئر کیا تاکہ اس حوالے سوشل میڈیا صارفین کی رائے بھی جانی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں