0

بلوچستان کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائےگی،وزیراعلیٰ بلوچستان میرقدوس بزنجو

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کی ترقی ،پسماندگی اور احساس محرومی کا خاتمہ اور بلوچستان کو دیگر صوبوں کے بر ابر لانا انکی ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم نے پلاننگ کمیشن کو جنوبی بلوچستان پیکیج کی طرز پر شمالی بلوچستان پیکج بھی تیار کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور مکران کو نیشنل گر ڈ سے منسلک کرنے کے منصوبے کی سست روی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن ،واپڈا اور این ایچ کو بلوچستان کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کے ہدایت کی انہوں نے واضع کیا کہ بلوچستان کی ترقی کی راہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی بندش سے سرحدی علاقوں کے عوام کا روز گار ختم ہو گیا ہے۔بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد تک سرحدی علاقوں میں روزگار کے مواقعوں اور سہولیات کی فراہمی اشد ضروری ہے۔وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی فوری بحالی کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں