0

امریکا؛ بھگڈر میں منگیتر کو بچاتے جان کی بازی ہارنے والا پاکستانی نوجوان سپرد خاک

یامریکی ریاست ٹیکساس میں میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑ کے دوران اپنی منگیتر کو بچانے کی کوشش کے دوران پاکستانی نژاد دانش بیگ بھی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے مطابق ہیوسٹن میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کے کنسرٹ میں بھگدڑ کے باعث 8 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے ایک نوجوان کی شناخت پاکستانی نژاد نوجوان دانش بیگ کے نام سے ہوئی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ دانش بیگ اہل خانہ کے ہمراہ ٹیکساس میں مقیم تھے اور اپنی منگیتر کو میوزیکل کنسرٹ میں لےکر گئے تھے جہاں بھگدڑ مچ گئی اور دانش منگیتر کو بچاتے بچاتے خود ہجوم کے پیروں تلے کچل کر دم توڑ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں