0

تمام اضلاع کو یکساں ترقی دی جائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

ر ضلع کے رکن صوبائی اسمبلی چاہے وہ حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے انکی رائے کو اہمیت دی جائے گی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں بنیادوں پر ترقی دی جائے گی ہر ضلع کے رکن صوبائی اسمبلی چاہے وہ حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے انکے ضلع کے ترقیاتی و دیگر امور میں انکی رائے کو اہمیت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سینیٹر کہدہ بابر اراکین قومی اسمبلی روبینہ عرفان منورہ منیر اور رکن صوبائی اسمبلی محمد خان طور اتمانخیل بھی اس موقع پر موجود تھے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انکی کامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی تبدیلی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ملاقات میں ضلع لسبیلہ خاص طور سے تحصیل حب کے ترقیاتی امور و مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سے وابستہ عوامی توقعات پر خلوص نیت سے پورا اترنے کی کوشش کرینگے اور بہتر طرز حکومت کے زریعہ عوام کو ایک خوشگوار تبدیلی کا احساس دلائیں گے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ ضلع لسبیلہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں