0

پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر فہد مصطفیٰ کا وزیراعظم پر طنز

کراچیاداکار فہد مصطفیٰ نے پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ صرف پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافے کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے اور لوگ اچانک قیمت میں اتنا بڑا اضافہ کرنے پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے ’’پیٹرول پرائس‘‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی ’’وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھا سکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔۔۔ یہ ہوتا ہے لیڈر۔۔۔۔‘‘ایک صارف نے فہد مصطفیٰ سے ٹوئٹر پر سوال کیا ’’ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟‘‘ صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا ’’تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں