0

کوروناوبا؛ 24 گھنٹوں میں مزید27 افراد جاں بحق

اسلام آبادملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار  590ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1086افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 2132 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں