0

ماضی میں 984 ترقیاتی منصوبے ادھورا چھوڑے ہوئے پائے تکمیل تک پہنچایا،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

بہت زیا دہ محنت کے بعد وفا ق اور صوبے کے بجٹ میں ہم نے عوام کےلئے ایسے منصوبے شامل کئے ہیں جن سے بلو چستان تر قی کرےگا
کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلو چستا ن جام کما ل خان نے کہا ہے کہ اپو زیشن کے دو اور بلو چستان عوامی پارٹی کے کچھ ما یوس لوگ ترقیاتی فنڈ پر نظر رکھے ہو ئے ہیں اور انکی بھتہ خواری اور لوٹ مار کے منصوبے بنا رہے ہیں جنہیں ہم کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔ یہ بات انہوںنے اپنے ایک ٹوئٹ میںکہی وزیراعلیٰ نے بی ایس ڈی پی کے اعداد وشمار اور فہرستوں کو اپنے ٹوئٹ میں شامل کر تے ہوئے کہا کہ بہت زیا دہ محنت کے بعد وفا ق اور صوبے کے بجٹ میں ہم نے عوام کے لئے ایسے منصوبے شامل کئے ہیں جن سے بلو چستان تر قی کرے گا اپو زیشن کے دو ارکان اور بلو چستان عوامی پارٹی کے کچھ مایوس عناصر اب ان ترقیاتی فنڈ ز پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انکی لو ٹ گھسو ٹ کا منصوبہ بنا رہے ہیں انشاءاللہ ہم انہیں کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی صوبے کی ترقی اور گڈ گورننس کے مثالی اقدامات،ماضی کی حکومتوں کی جانب سے 984 ترقیاتی منصوبوں کو ادھورا چھوڑنے کے بجائے پائے تکمیل تک پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں