0

کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی

کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 170  ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں200سے زائد  افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 13امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

رطانوی میڈیا کے مطابق کابل ائیر پورٹ دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے قبول کرلی ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئےکہا ہےکہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ داعش سے کابل حملے کا بدلہ لیں گے ، داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں مل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں