0

گوگل نے تھرڈ پارٹی سائن ان کو مزید آسان بنا دیا

سلیکان و یلی: گوگل نے اپنے صارفین کی ایک اور دیرینہ مشکل کا آسان حل پیش کردیا ہے۔ 

ہم میں سے بیشتر افراد نے کسی نئی ایپلی کیشن میں لاگ ان ہونے کے لیے تھرڈ پارٹی سائن ان کا آپشن ضرور استعمال کیا ہوگا، جس میں صارفین کو ہر ایپ کے لیے پاس ورڈ یاد رکھنے کی جھنجھٹ سے بچنے کے لیے ای میل ایڈریس، فیس بک یا ٹوئٹر اکاونٹ سے لاگ ان ہونے کا آپشن دیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن میں سائن ان کا طریقہ کار زیادہ مشکل بن جاتا ہے لیکن اب گوگل نے اپنے صارفین کی اس پیچیدہ مشکل کو مزید سہل بنا دیا ہے۔

یہ نیا طریقہ براہ راست موجودہ ویب سائٹس پر کام کرے گا اور استعمال کنندہ علحیدہ سے سائن ان پیچ پر ری ڈائریکٹ( منتقل) نہیں ہوگا۔ اس نئے فیچر کا مقصد استعمال کنندگان کے برائوزنگ کے تجربے کو کسی مشکل کے بنا رواں بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈروئیڈ فون صارفین کے لیے بھی دست یاب ہوگا اور اینڈروئیڈ صارفین کے موبائل پر “ون ٹیپ پرومپٹ” ظاہر ہوگا، جب کہ ڈیسک ٹاپ صارفین اسے سیدھی طرف اوپر دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر نئے سائن اپ ہونے والے صارفین اور پرانے لاگ ان ہونے والے صارفین دونوں کے لیے کام کرے گا۔  رپورٹ کے مطابق استعمال کنندہ اس ویب سائٹ پر نیچے کی طرف اپنا نام، ای میل ایڈریس اور پروفائل تصویر بھی دیکھ سکیں گے۔

گوگل کے مطابق سوشل نیوز ویب سائٹس reddit پہلے ہی اس نئے فیچر کو کام یابی سے استعمال کر رہی ہے۔ اور اس کے بدولت نئے  یوزرز کے سائن اپ اور پرانے یوزرز کے دوبارہ سائن کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں