0

عوام سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کرینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

حقیقی محرومی،غربت ، بے روزگاری، تعلیم، صحت، سماجی معاشی مسائل کا خاتمہ کئے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے،جام کمال خان عالیانی
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت میں پورے کریں گے ،سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کاآغاز کردیا گیا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب تک بلوچستان کی حقیقی محرومی، بے روزگاری، سماجی زوال، تعلیم، صحت، مواصلات، سماجی معاشی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور غربت کو ختم نہیں کیا جاتا مسائل کبھی بھی حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں انشاءاللہ ہر صورت میں پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت پہلے مغربی روٹ پر ژوب سے کچلاک اوراب کچلاک سے خضدار تک کام کا آغاز ہوچکا ہے اور کچلاک سے خضدار تک ڈبل روڈ کیا جارہا ہے جس سے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حقیقی محرومی،غربت ، بے روزگاری، تعلیم، صحت، سماجی معاشی مسائل کا خاتمہ کئے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے، موجودہ حکومت میں معاملات حل ہونے کی طرف جا رہے ہیں تو کچھ عناصر اور مخالفین کو یہ برداشت نہیں ہو رہا، حقیقی طریقہ کار سے بلوچستان کی محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ جب تک بلوچستان کی حقیقی محرومی بے روزگاری، سماجی زوال، تعلیم، صحت، مواصلات، سماجی معاشی ترقی، بنیادی سہولیات اور غربت کو حل نہیں کرینگے، مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگاآج جب یہ معاملات حل ہونے کی طرف جا رہے ہیں تو کچھ عناصر اور مخالفین کو یہ برداشت نہیں ہو رہاپہلی بار مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک حقیقی طریقہ اختیار کیا گیا ہے اور یہ انشااللہ بلوچستان سے محرومی کو بہت حد تک دور کرے گاالحمد اللہ وزیر اعظم عمران خان اور میں نے عوام کے ساتھ کچلاک تا خضدار شاہراہ کو دو رویہ بنانے کا جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل کی جانب پہلا قدم ہے پہلے ژوب تا کچلاک مغربی روٹ اور کچلاک تا خضدار روڈ دو رویہ تعمیر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں